جرائم و حادثات

سوٹ کیس سے خاتون کی نعش دستیاب۔ حیدرآباد کے مضافات میں سنسنی خیز واقعہ

حیدرآباد: شہر کے مضافاتی علاقہ میڑچل کے باچو پلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا۔ وجئے درگا اونرس اسوسی ایشن کالونی کے سنسان علاقے میں ایک بیاگ سے نامعلوم خاتون

 

 

کی نعش برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں کو بیاگ سے بدبو محسوس ہوئی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معائنہ کیا۔ ابتدائی اندازے کے مطابق مقتول خاتون

 

 

کی عمر تقریباً 25 سے 35 سال کے درمیان ہو سکتی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون میرون رنگ کے پنجابی لباس میں ملبوس ہے۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ بالانگر

 

 

زون کے ڈی سی پی سریش کمار کی قیادت میں خصوصی ٹیمیں تحقیقات کررہی ہیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ خاتون کا کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد نعش کو سوٹ کیس میں ڈال کر اس سنسنان علاقہ

 

 

میں پھینک دیا گیا۔ پولیس خاتون کی شناخت اور قتل میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کے لیے ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button