تلنگانہ
بسکٹ گلے میں پھنسنے سے ایک سالہ بچہ کی موت

محبوب نگر ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں بسکٹ گلے میں پھنسنے سے ایک سالہ بچہ کی موت ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق موسی پیٹ منڈل کے سورتی تانڈہ کے رہنے والے سرینو اور مونیکا کے دو بیٹے ہیں۔ ہفتہ کی رات بچے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے۔ اسی دوران ماں مونیکا نے بچوں کو بسکٹ دیے اور کھانا پکانے کے لیے گھر کے اندر چلی گئی۔ اس دوران ایک سالہ بچہ بسکٹ کھا رہا تھا کہ اچانک بسکٹ اس کے گلے میں پھنس گیا۔
گلے میں بسکٹ پھنسنے سے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ افراد خاندان نے فوری طور پر اسے آٹو میں محبوب نگر کے ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع ایس وی ایس ہاسپٹل منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔



