تلنگانہ

تلنگانہ میں ایک ہی دن میں گاڑیوں کے فینسی نمبرات سے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 52 لاکھ روپے کی آمدنی

محکمہ ٹرانسپورٹ کو فینسی نمبر کے الاٹمنٹ کے ذریعہ ایک دن میں 52 لاکھ 52 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ حیدرآباد کے جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر نے بتایا کہ خیریت آبادٹرانپسورٹ آفس میں فینسی نمبروں کے الاٹمنٹ سے یہ بھاری رقم محکمہ کو حاصل ہوئی۔

 

سب سے زیادہ آمدنی TG09D 0001 فینسی نمبر پر 11,11,111 روپے کی آمدنی ہوئی۔ یہ نمبر آر راجیو کمار نامی ایک شخص نے آن لائن بیڈنگ میں حاصل کیا ہے جب کہ TG09D 0009 نمبر سے 10,40,000 روپے کی آمدنی ہوئی۔

 

یہ نمبر میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ نے حاصل کیاہے اس کے علاوہ بعض دیگر فینسی نمبرات کے ذریعے ٹرانسپورٹ کو لاکھوں روپے کی آمدنی ہوئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button