تلنگانہ

گریٹر حیدرآباد میں آیندہ تین دنوں تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

حیدرآباد _ 17 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات  کے عہدیداروں نے بتایا  ہے کہ طوفان کے باعث  اگلے تین دنوں کے دوران گریٹر حیدرآباد میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کے امکانات ہیں۔ جس کے پیش نظر  گریٹر حیدرآباد کے لیے اورنج الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ طوفان کے اثر سے شہر کے درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ آئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے رات تک شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.3 ڈگری، کم سے کم درجہ حرارت 19.9 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button