جنرل نیوز

ڈاکٹر ایس ایم حسینی (مجیب) کے فرزند کی شادی ۔ چیف منسٹر کو دعوت نامہ

حیدرآباد: تلنگانہ نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ایس ایم حسینی (مجیب) نے صدر مارم جگدیشور صاحب کے ہمراہ چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔

 

انھوں نے اپنے فرزند اسدالدین کی شادی کی تقریب جو اس ماہ 15 تاریخ کو مقرر ہے اس تقریب میں شرکت کی خواہش کرتے ہوئے دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ہونے والے دولہےاسدالدین بھی موجود تھے۔

 

وزیر اعلیٰ نے اسدالدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔اپنے مصروف شیڈول کے باوجود وزیر اعلیٰ نے اس خوشی کے موقع پر ضرور شرکت کرنے کا وعدہ کیا جس پر ٹی این جی او رہنماؤں نے ان سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button