تلنگانہ

حیدرآباد مندر واقعہ ملزم‌ گرفتار۔ حال ہی میں امریکہ سے واپس ہونے کا انکشاف

حیدرآباد ۔ چیتنیہ پوری پولیس اسٹیشن کے حدود میں دلسکھ نگر میں واقع مندر میں مبینہ طور پر مورتی کی سمت لکڑیاں پھینکے جانے کے واقعہ میں ملوث شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق 2 اکتوبر کو صبح 9:50 سے 9:55 بجے کے درمیان 40 سالہ محمد عبد الانصاری عرف عبداللہ انصاری مندر میں داخل ہوا۔ وہ پیشے سے الیکٹرانک انجینئر ہے سنگاریڈی کا رہنے والا اور امریکہ کے نیو یارک میں مقیم بتایا گیا ہے۔

 

فی الحال وہ حیدر آباد میں عارضی طور پر مقیم ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے مندر کے احاطے سے مبینہ طور پر لکڑیاں اٹھائیں اور مورتی کی سمت پھینکیں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اطلاع بھی

 

ملی ہے کہ ملزم امریکہ میں مقیم تھا اور تقریبا چار ماہ قبل علاج کی غرض سے شہر آیا تھا۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button