تلنگانہ

جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کرنے تلنگانہ وقف بورڈ کا فیصلہ

حیدر آباد – 3 ستمبر ( اردولیکس ) تلنگانہ وقف بورڈ نے مرکزی حکومت کے وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد السلمین و رکن پارلیمنٹ حیدر آباد نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے وقف ترمیمی بل 2024 ء کے ضمن میں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی ہی ) سے نمائندگی کے مسودہ کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا اور کئی تجاویز پیش کیں

 

۔ پیرسٹر اویسی جو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے رکن بھی ہیں، انہوں نے بحیثیت رکن تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ تجاویز اور مشورے دیئے کہ کسی طرح سے جے پی سی سے نمائندگی کی جائے۔ اس مسئلہ پر تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔ جناب سید عظمت اللہ سینی صدر نشین نگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ نے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ ہفتہ وقف بورڈ کا خصوصی اجلاس وقف ترمیمی بل پر تبادلہ خیال کے لئے منعقد کیا گیا تھا اس میں بورڈ نے 3 قراردادیں منظور کی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ ملک کا واحد بورڈ ہے جس نے متفقہ طور پر وقف ترمیمی بل کے خلاف قرار داد منظور کی تھی۔ وقف بورڈ نے غیر بی جے پی ریاستوں کے صدور اور سی ای اوز کو حیدر آباد دعوت دے کر کانفرنس منعقد کرنے کی بھی قرار داد منظور کی تھی

 

۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت سے خواہش کی تھی کہ وہ اس کانفرنس کے انعقاد کو منظوری دے۔ صدر نشین وقف بورڈ نے بتایا ہے کہ ریاستی حکومت نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ جناب عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے ای میل روانہ کیا گیا تھا کہ بورڈ کے ذمہ داران ملاقات کر کے نمائندگی کرنا چاہتے ہیں جس پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کو 6 ستمبر کو ڈھائی بجے دن کا وقت دیا ہے۔ اس لئے پارلیمانی کمیٹی سے نما ئندگی کرنے کے لئے ایک مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں آج ایک غ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پیرسٹر اسد الدین اویسی ایم بی صدر مجلس، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا ڈاکٹر سید شار حسین حیدر آغا، جناب ایم اے کے معیت ایڈوکیٹ رکن بار کونسل، جناب اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ اور جناب لیاقت حسین سابق سی ای او بھی شریک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کے اجلاس کے بعد مشیر حکومت برائے اقلیتی ہی وہ جناب محمد علی شبیر ، جناب تفسیر اقبال آئی پی ایس اسپیشل سکریٹری اقلیتی جناب فہیم قریشی صدر تمریز، جناب عبید اللہ کو توال صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن، جناب طاہر بن حمدان صدر اردو اکیڈیمی، جناب محمد فہیم صدر نشین تلنگانہ فوڈ کارپوریشن، پروفیسر ریاض صدر نشین لائبریریز کے علاوہ دیگر کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے وقف ایکٹ 1995ء اور مجوزہ وقف ترمیمی بل 2024ء کا تقابل کرتے ہوئے ایک 40 نکاتی ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے جس کی تفصیلات مشتر کہ پارلیمانی کمبیلی کو حوالے کی جائے گی۔ کمیٹی نے وقف بورڈ کے 6 تا 7 ارکان کو ملاقات کی اجازت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button