کمشنر بلدیہ سے واکرس اینڈ یوگا ایسوسی ایشن نظام آباد کے وفد کی ملاقات تلک گارڈن کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

نظام آباد 25/ جون (اردو لیکس)کمشنر بلدیہ نظام آباد مسٹر مکراند سے واکرس اینڈ یوگا ایسوسی ایشن تلک گارڈن نظام آباد کے ایک وفد نے دھنراج موظف عدالت ، اے پرساد جرنلسٹ، محمد یوسف الدین خان ، اختر الدین، شیخ ممتاز علی ، ایم اے منان، پینٹایا،
ونود شیل کمار نے کمشنر بلدیہ سے ان کے چمبر ملاقات کرتے ہوئے تلک گارڈن نظام آباد کے مسائل اور اس کی یکسوئی کے لئے موثر اقدامات روبہ عمل لانے کے لئے توجہ مبذول کروائی
وفد نے کمشنر بلدیہ کو بتایا کہ تلک گارڈن میں نظام آباد روزانہ صبح کے اوقات میں عوام کی ایک کثیر تعداد چہل قدمی ، اور اوپن جم سے استفادہ کے پہنچتی ہے تاہم تلک گارڈن میں بنیادی سہولیات کا فقدان پایا جاتا ہے وفد نے بتایا کہ گارڈن میں صاف صفائی کا مناسب نظم کرنے اوراوپن جم کی درستگی کے لیے کوئی ٹیکنیشن کا تقرر کرنے کے ساتھ ، پینے کے پانی کا نظم
نئے بیت الخلاء کی تعمیر و دیگر مسائل کی یکسوئی پر ضرور دیا اس موقع پر کمشنر بلدیہ مکراند نے بتایا کہ تلک گارڈن کو (25) سال تک کے لئے اس کی نگہداشت کے لئے کنٹریکٹ دیا گیا تھا اس میں سے ( 15) سال مکمل ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کنٹریکٹر کو اس سلسلے میں ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون تین یوم اس نوٹس کا جواب طلب کیا ہے کمشنر بلدیہ نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ 29/ جون کو تلک گارڈن کا دورہِ کرتے ہوئے معائنہ کریں گے انہوں نے بلدیہ کے دائرہ اختیار میں دیگر مسائل کی یکسوئی کا وفد کو تیقن دیا