تلنگانہ

چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب میں تجسس برقرار _ ریونت ریڈی کی مخالفت میں دو سینئر قائدین دہلی روانہ

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس میں چیف منسٹر کے امیدوار کے انتخاب کو لے کر تجسس برقرار ہے۔ اتوار کو نتائج کی اجرائی کے بعد یہ اطلاع دی گئی کہ چیف منسٹر کے نام کا اعلان پیر کو ہی کر دیا جائے گا اور اسی دن حلف برداری کی تقریب بھی ہو گی۔ لیکن غیر متوقع طور پر چیف منسٹر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔ تلنگانہ کانگریس کے انچارجز جنہوں نے سی ایل پی کی قرارداد کو چیف منسٹر کے انتخاب کی ذمہ داری ہائی کمان کو سونپ دی ہے ، آج دہلی میں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ کے بعد آج تلنگانہ کے چیف منسٹر امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اسی دوران چیف منسٹر  کی دوڑ میں شامل سینئر قائدین بھٹی وکرمارکا اور اتم کمار ریڈی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

بھٹی اور اتم کمار  آج دوپہر دہلی میں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ چیف منسٹر اور وزراء کونسل کے انتخاب پر بات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کے اگلے چیف منسٹر کے طور پر ٹی پی سی سی کے سربراہ ریونت ریڈی کا نام تقریباً طے پا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایم ایل اے کی اکثریت نے سی ایل پی میٹنگ میں بھی ریونت ریڈی کی حمایت کی۔ تاہم بھٹی، اور اتم کمار جو سی ایم کی دوڑ میں ہیں اے آئی سی سی کے سربراہ ملکارجن کھرگے سے ملنے دہلی گئے۔ سینئر لیڈروں کا اچانک  دورہ دہلی کانگریس پارٹی میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اور، پوری ریاست میں تجسس پایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کا اگلا چیف منسٹر کون ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button