کورٹلہ میں یس۔آئی۔او کی جانب سے طلباء اور طالبات کیلئے مفت اسپوکن انگلش کلاسس کا آغاز

کورٹلہ 2/ مئی ( پریس نوٹ) جناب محمد عبدالماجد اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا( ایس آئی او) صدر کورٹلہ کی اطلاع کے بموجب بمقام جماعت اسلامی آفس رحیم پورہ کورٹلہ میں (یس۔آئی۔او) اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کورٹلہ یونٹ کے زیرِ اہتمام جماعت ششم تا دہم کے طلباء و طالبات کےلئے مفت اسپوکین انگلش کوچنگ کلاسس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر تعلیم کی اہمیت پر جناب نعیم الدین صاحب جماعت اسلامی صدر ضلع جگتیال نے طلبہ و طالبات سے مخاطب ہوئے اور چیف گیسٹ ارشد بھائی آپ نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا ۔اور کوٹلہ صدر( sio)عبدالماجید نے کلاس کے اوقات بتائیں اور کوچنگ دینے والے اساتذہ جناب سرتاج احمد سر ، آصف خان سر ، سید سیف الدین سر، محمد یوسف سر، کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو فضول اوقات گزاری اور موبائل فون جیسی بری عادتوں سے محفوظ رکھ کر اپنے اپنے نونہالوں کو اس کوچنگ کلاسس میں روانہ کرے ،اور عبدالمومن صاحب (صابق ایس آئ او ۔ممبر ) نے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور تمام چیف گیسٹ کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر الیاس احمد خان، محمد سفیان، محمد خالد ، محمد فاضل، محمد شفیع،محمد عابد اور دیگر موجود تھے