تلنگانہ

حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے (104) عازمین حج کے قافلہ کی روانگی   تلبیہ کی گونج میں صدر شیخ اسماعیل عارفی نے دکھائی ہری جھنڈی

حج سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے (104) عازمین حج کے قافلہ کی روانگی 

 تلبیہ کی گونج میں صدر شیخ اسماعیل عارفی نے دکھائی ہری جھنڈی

 

نظام آباد 17 / مئی (اردو لیکس) حج سوسائٹی ٹی نظام آباد کے زیر اہتمام آج عازمین حج کا بڑا قافلہ جسمیں (104) عازمین حج شامل تھے کلاسک فنکشن ہال قلعہ روڈ نظام آباد سے دو ٹوریسٹ بسوں اور لگیج کی گاڑی کے ہمراہ حج ہاوز نامپلی حیدرآباد کےلئے روانہ ہوا ۔ اس عازمین حج کے قافلہ کو حج سوسائیٹی نظام آباد صدر مولانا شیخ اسماعیل عارفی نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔

 

اس موقع پر حج سوسائیٹی نظام آباد نائب صدور مولانا سید سمیع الله ، اظہر فاروقی ، جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین، محمد افضل الدین ، وسیم احمد خان احمد علی خان جرنلسٹ ،مولانا عبدالولی مولانا حافظ محمد مظہر ، مفتی رفیق ذاکر ، مفتی عبد الماجد، محمد صدیق ، محمد حامد علی ، عبدالرحمن بازارہ ، صدر عید گاہ کمیٹی ، محمد ضیا احمد ، ممتاز بزنس مین یس اے فرحان، یس اے نعمان یس اے رضوان، یس اے امان، محمد فرحان،

محمد نثار احمد کلاسک حافظ انور بودھن , عزیز اللہ خان , خلیل الرحمن گولڈن ویلفیر سوسائٹی کے علاوہ دیگر نوجوانوں نے شرکت کرتے ہوئے عازمین حج کی روآنہ ہونے والے قافلہ کی مد دو رہنمائی کی قبل ازیں عازمین حج کی وداعی تقریب حافظ محمد مظہر کی قرات کلام پاک سے ہوئی ۔

 

سید افتخار احمد حافظ محمد تراب الدین نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا ۔ محمد نصیر الدین محمد افضل الدین اور مفتی رفیق ذاکر نے عازمین حج کو سفر اور ادائیگی فرائض حج کے دوران عبادتوں ، احتیاطی اقدامات اختیار کرنے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ حج سوسائٹی ٹی نظام آباد گذشتہ (28) سالوں سے عازمین حج کی درخواست فارم کی خانہ پوری سے لیکر تربیتی اجتماعات کا انعقاد

 

اور حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے روانگی تک کئے جانے والے عملی اقدامات اور مدذ و رہنمائی کا تفصیلی ذکر کیا اس کے ساتھ ساتھ عازمین حج کیلئے ممتاز بزنس میں یس اے کریم کی جانب سے کئی برسوں لگیج کی گاڑیوں کا انتظام کرنے محمد نثار احمد کلا سک یم اے قیوم ین آر آئی اپنے فنکشن ہالس کی سہولت فراہم کرنے  عبد القادر نظام پیالس محمد رفیق گنگ پیالس محمد فیاض الدین صدر ضلع مجلس اور عبدالروف میمن کی جانب سے غذائی پیاکٹس کی فراہمی کرنے پر حج سوسائٹی نے شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں مولانا سید سمیع اللہ نے دعا فرمائی

متعلقہ خبریں

Back to top button