تلنگانہ

شوہرنے زہرکا انجکشن دے کرحاملہ بیوی کو قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دوسرا واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک اورانجکشن مرڈرکا انکشاف ہواہے۔ اندرون ایک ہفتہ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ذرائع کےمطابق بھکشم نامی شخص نے اپنی دوسری بیوی کو جو حاملہ تھی، علاج کیلئے کھمم کے ایک ہاسپٹل منتقل کیا۔ اس نے منصوبہ بند طریقہ سے حاملہ خاتون کو جب گلوکوز چڑھایا جارہا تھا اس میں زہربھرا انجکشن دے دیا، گلوکوز میں زہریلا انجکشن ملادینے کی وجہہ سے خاتون کی موت ہوگئی۔ خاتون کی موت کے بعد بھکشم نے ڈرامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس پرلاپرواہی کا الزام لگایا۔ ڈاکٹرس کو شبہ ہوا اورانھوں نے جب سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھا تو معلوم ہوا کہ بھکشم نے زہریلا انجکشن دے کربیوی کا قتل کیا اورڈاکٹرس کو ذمہ دارقراردینے کی ناکام کوشش کی۔ اسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے جمال صاحب نامی شخص کی بیوی نے ناجائز تعلقات کے چلتے اپنے شوہرکو راستہ سے ہٹانے کیلئے زہر بھرا انجکشن دے کراس کا قتل کروادیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button