تلنگانہ

تلنگانہ بجٹ کو ابھی تک نہیں ملی گورنرکی منظوری۔ حکومت عدالت سے رجوع

حیدرآباد: گورنراورریاستی حکومت کے درمیان جاری تناو کے درمیان تمیلی سائی سونداراجن نے ابھی تک تلنگانہ کے بجٹ کو منظوری نہیں دی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے قانون ساز اسمبلی اورکونسل میں بجٹ پیش کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم گورنرکی جانب سے منظوری نہ ملنے کی وجہہ سے حکمران جماعت میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اس مسئلہ کو عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ہائیکورٹ میں لنچ موشن پٹیشن دائرکی گئی ہے تاکہ بجٹ کو منظوری مل سکے۔ بجٹ کا طریقہ کاریہ ہے کہ اسے گورنرکی منظوری کے بعد کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جاتا ہے اورکابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ دونوں ایوانوں میں پیش کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button