جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی چوری

Representational image

سوریہ پیٹ: ریاست تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں چوری کی عجیب وغریب واردات پیش آئی۔ مستقرسوریہ پیٹ کے نیو بس اسٹانڈ کے پاس کھڑی کی گئی پولیس کی پٹرولنگ گاڑی کی چوری کرلی گئی۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح نیشنل ہائی وے پر دو بغیرنمبرپلیٹ ی گاڑیوں کے گشت کرنے کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس بس اسٹیشن کے پاس پہنچی۔ وہ تحقیقات میں مصروف تھے کہ اس دوران چوروں نے پولیس کی گاڑی کی ہی چوری کرلی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button