جرائم و حادثات
بچوں کو ویڈیو گیم لگا کر دینے کے بعد خاتون نے حسین ساگر میں چھلانگ لگادی

حیدرآباد/ایک خاتون نے اپنے دونوں بچوں کو ٹینک بند پر سیل فون میں ویڈیو گیم لگا کر بٹھایا اور حسین ساگر جھیل میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہاڑی شریف علاقہ کی رہنے والی 29 سالہ وسنتھا کو دو بچے بتائے گئے ہیں 7 سالہ نندو اور ساڑھے تین سالہ چیری۔ چار سال قبل خاتون کے شوہر لکشمن کی کینسر کے مرض سے موت ہوگئی۔ شوہر کی موت کے بعد سے وہ بچوں کے ساتھ اپنے میکے میں مقیم تھی
اور محنت مزدوری کرکے گزر بسر کر رہی تھیں۔جمعہ کی دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب وہ بچوں کو ساتھ لے کر ٹینک بند پہنچی وہاں ایک کرسی پر اس نے بچوں کو بٹھادیا اور موبائل فون دے کر ویڈیو گیمس کھیلنے کو کہا اور خود پانی میں چھلانگ لگادی۔



