جرائم و حادثات

ورنگل میں شوہربیوی کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں شوہربیوی نے معاشی پریشانیوں کے چلتے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ 33 سالہ ستیش عرف نودھن اور28 سالہ سراونتی ورنگل کے گرماجی پیٹ میں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ رہتے تھے۔ مالی پریشانیوں کی وجہہ سے یہ جوڑا مقروض ہوگیا تھا۔ کل انھوں نے زہریلی شئے پی لی اوراپنے ایک بچے کو بھی پلادیا تاہم لڑکے نے اسے تھوک دیا۔ اطلاع ملتے ہی ان تینوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں شوہربیوی فوت ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button