تلنگانہ

حیدرآباد کے زو پارک میں ہاتھی کے حملہ میں شہباز نامی نوجوان کی موت

حیدرآباد _ حیدرآباد کے نہرو زو پارک میں ایک نوجوان پر  ہاتھی نے حملہ کردیا ۔جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔

 

بتایا جاتا ہے کہ شہباز (28) پر ایک ہاتھی نے اچانک اس وقت حملہ کردیا جب وہ آج شام ایک ہاتھی سفاری کے ڈیوٹی پر مامور تھا۔ عام طور پر ایک ہاتھی سفاری میں پانچ سے چھ افراد ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔

 

ہفتے کے روز زو پارک کی 60  سالہ تقریب میں کچھ لوگ مصروف تھے ۔ اس وقت صرف شہباز ہی ڈیوٹی پر تھے۔ ہاتھی تیزی سے آگے بڑھا اور اسے زمین پر گرا دیا‌اور پیروں سے نوجوان کوکچل دیا

 

اس حملہ میں شہباز شدید زخمی ہوگئے تھے۔متاثرہ کو ڈی آر ڈی او اپولو اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی کہ وہ پہلے ہی مر چکے ہیں شہباز کا تعلق پرانے شہر کے کالا پھتر سے تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button