جنرل نیوز

پدا پلی میں سیرت النبی صلعم کے عنوان سے کوئز مقابلہ

پدا پلی: بروزاتوار پدا پلی اہلسنت فاؤنڈیشن کی جانب سے میلادالنبی کے ضمن میں پدا پلی ڈیسنٹ فنکشن ہال پر 10تا 12 بجے سیرت النبی صلعم کے عنوان سے کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ اس مقابلہ میں تقریبا 300 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ معراج محمود ڈی ایم ڈبلیو نے اس پروگرام میں شرکت کی علاوہ ازیں اہل سنت فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں نے اعلان کیا کے 5 اکٹوبر کو کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں مولانا عظیم الدین احمد امام وخطیب جامع مسجد، مولانا مجاہد رضا ناظم دار سبحانی ترکاری مارکیٹ محمد فضیل اور دیگر دمہ داران موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button