جنرل نیوز

ضلع عادل آباد کے منتخب عازمین حج کے لئے 20 مئی کو کرسٹل گارڈن میں دوسرا تربیتی کیمپ ۔ شاہد احمد توکل

عادل آباد ۔18/مئی

صدر حج سوسائٹی ضلع عادل آباد محمد شاہد احمد توکل کی اطلاع کے مطابق حج سوسائٹی عادل آباد کے زیر اہتمام ضلع عادل آباد کے منتخبہ عازمین و عازمات حج 2023ء کیلئے دوسرا ایک روزہ تربیتی کیمپ انشاءاللہ 20/مئی بروز ہفتہ بوقت صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بمقام کرسٹل گارڈن میں انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔اس ایک روزہ تربیتی کیمپ میں الحاج مولانا سید مظہر قاسمی نقشبندی صاحب عازمین و عازمات کو تربیت دیں گے۔جبکہ تربیتی کیمپ میں جناب محمد نذیر الدین رکن تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔حج سوسائٹی عادل آباد کے ذمہ داران محمد آصف الدین،محمد عبدالحسیب،حاجی محمد عبدالشاہد،محمد فاروق احمد،ظفی اللہ خان،محمد اعجاز،نور خان نور،محمد محسن نے تمام عازمین و عازمات حج 2023 سے گزارش کی ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں وقت پر شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کریں۔مزید تفصیلات کے لئے9849214764 ،9394354477 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button