جنرل نیوز

عادل آباد میں 28 مئی کو مجلس کا جلسہ حالات حاضرہ _ عادل آباد ٹاؤن صدر مجلس نذیر احمد کا تمام وارڈ صدور و معتمدین کے ساتھ پارٹی آفس میں اجلاس

عادل آباد۔22/مئی(اردو لیکس)عادل آباد ٹاؤن صدر مجلس اتحاد المسلمین نذیر احمد کی صدارت میں عادل آباد کے تمام وارڈ صدور و معتمدین کے ساتھ پارٹی آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عادل آباد ٹاؤن صدر مجلس اتحاد المسلمین نذیر احمد نے بتایا کہ بتاریخ 28/مئی بروز اتوار بعد نمازِ عشاہ شہر مستقر کے ڈائیٹ کالج گرونڈ پر بعنوان "حالات حاضرہ "پر مجلسِ اتحاد المسلمین کا عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

جلسہ حالات حاضرہ سے صدر کُل ہند مجلسِ اتحاد المسلمین و رکن پارلیمینٹ حیدر آباد نقیب ملت الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی اور دیگر قائدین کا خطاب عام ہوگا۔اس ضمن میں نذیر احمد نے جلسہ حالات حاضرہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور تمام وارڈ صدور و معتمدین کو ہدایت دی کہ اس جلسہ کو کامیاب بنانے ایک دوسرے کے تال میل سے بہتر انتظامات کریں۔انہوں نے شہریاں عادل آباد و محبان مجلس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے

 

اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔اس موقع پر محمد روہت،کونسلر شاہ نواز الرحمان،نمایندہ کونسلر ظفر احمد،سراج قادری،سید عنایت چشتی،سید فیاض ہاشمی،این اشوک،مدثر شاہ،محمد آصف،نعمت اللہ کے علاوہ وارڈ صدور و معتمدین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button