جنرل نیوز

رکن اسمبلی جوگورامنا عادل آباد جوگورامنا کے ہاتھوں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس کے پوسٹرز کی اجراء

عادل آباد۔25/مئی(اردو لیکس)سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنا کے ہاتھوں سنٹرل گارڈن میں ضلع صدر فیڈریشن شاہد احمد توکل کی صدارت میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی پہلی قومی کانفرنس جو جاریہ ماہ کی 28/تاریخ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی ہے۔کہ پوسٹرز کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔

 

اس تقریب میں سرپرست اعلیٰ محبوب خان اور سرپرست حمید اللہ انور کے علاوہ میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ڈی سی سی بی چیرمین اڈی بھوجا ریڈی،جنرل سیکرٹری خضر احمد یافعی،آرگنائزنگ سیکرٹری عمیم شریف،خازن عصمت علی،محمد شفیع،شیخ معیز،سابر پٹیل،شیخ محبوب،موسی بیگ اور دیگر موجود تھے۔

 

اس موقع پر رکن اسمبلی جوگورامنا کو شاہد احمد توکل نے اردو صحافیوں کی پہلی قومی کانفرنس سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا اور کانفرنس میں شرکت کی خواہش ظاہر کی۔جس پر رکن اسمبلی نے کانفرنس کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button