مبارکباد

طارق انصاری صدر نشین اقلیتی کمیشن و باکسر حسام الدین کی موتی مسجد املی محل کمیٹی نظام آباد کی جانب سے تہنت

نظام آباد 27/مئ (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس/اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) نظام آباد کی قدیم و تاریخی موتی مسجد املی محل میں بعد نماز مغرب مسجد املی محل کمیٹی و نوجوانوں کی جانب سے طارق انصاری صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن و ممتاز عالمی چیمپئن باکسر حسام الدین کے اعزاز میں تہنتی تقریب کا انعقاد عمل لایا گیا

 

طارق انصاری و محمد حسام الدین کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے انہیں تہنت پیش کی گئی اس موقع پر مولانا حافظ اسمعیل عارفی امام وخطیب موتی مسجد املی محل اپنے خطاب میں کہا کہ طارق انصاری کو ریاستی اقلیتی کمیشن کا صدر نشین مقرر کیا جانا ریاست تلنگانہ بالخصوص ضلع نظام آباد کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ موصوف کو صحت و عافیت کے ساتھ رکھیں انہوں نے کہا کہ طارق انصاری اور محمد حسام الدین موتی مسجد املی محل کے با پابند مصلیان ہیں یاسین قادری صدر املی محل مسجد کمیٹی نے بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

اس موقع پر مصلیان مسجد کی ایک کثیر تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر سید اعتماد احمد، معیز قادری ، محمد اسلام الدین، محمد توحید، محمد علی (مجیب) شیخ طی موذن ،سید عمران بخاری، فہیم قریشی، محمد عبد القدوس این آر آئی، محمد اقبال تمیز احمد انصاری انعام الحسن، شامل ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button