جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں آج اتوار کی شام جلسہ فیضان بندہ نواز _ عوام سے شرکت کی اپیل

خواجہ دکن حضرت سید محمد حسینی بندہ نواز گیسودراز رحمة اللہ علیہ گلبرگہ شریف کے ٦١٩ ویں عرس شریف کے ضمن میں ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان فیضانِ بندہ نواز بتاریخ ۴ جون بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد نارائن پیٹ میں منعقد کیا گیا ہے جس کی سرپرستی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابا فرمائیں گے

 

 

جبکہ صدارت جناب الحاج محمد نواز موسی صدر کمیٹی مدرسہ دارالعلوم دینیہ اور نگرانی جناب الحاج محمد رفیق چاند صدر کیمیٹی جامع مسجد فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد فخرالدین امام جامع مسجد کی قرات کلام پاک اور حافظ سید مصطفی قادری جانشین سجادہ بارگاہ تقی بابا کی نعت شریف سے ہوگا۔ اس جلسہ سے مولانا حافظ وقاری مفتی محمد شفاعت علی نظامی ، مولانا حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن ، مولانا حافظ وقاری محمد وسیم اکرم پٹیل ، مولانا حافظ وقاری سید شمس الدین قادری ، مولانا حافظ وقاری محمد سفیان تاج مخاطب فرمائیں گے۔

 

 

نظامت کے فرائض حافظ محمد چاند پاشاہ لیکچرار انجام دیں گے ۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button