مبارکباد

جناب محمد طاہر خرادی کی شادی

نارائن پیٹ: 18 جون (اردو لیکس) جناب محمد طاہر خرادی ولد مرحوم الحاج خواجہ معین الدین خرادی موذن کی شادی جناب خواجہ معین الدین یاناگندی کی دختر کے ہمراہ انجام پائی۔ خطبہ نکاح مولانا سید جنید پاشاہ نے پڑھا۔ ولیمہ استقبالیہ کی تقریب میٹرو فنکشن ہال میں ترتیب دیا گیا۔ جس میں علماء’ مشائخین’ سیاسی وسماجی مذہبی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال محمد یونس خرادی’ محمد تقی خرادی نائب قاضی نارائن پیٹ’ محمد سبحانی خرادی’ نے کیا۔

 

تقریب میں نوشہ کے علاوہ صدر ضلع قاضی محبوب نگر سید شاہ غوث محی الدین قادری’ محمد نواز موسی’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ امیر الدین ایڈوکیٹ’ ریاض الدین رنگریز’ تاج الدین ٹنگلی’ ذاکر ہزاری معاون رکن بلدیہ ودیگر نے شرکت کی

متعلقہ خبریں

Back to top button