مبارکباد

میدک کے چار سالہ ننھے روزہ دار محمد سفیان

میدک میں اج ایک چار سالہ معصوم روزے دار نے  سخت دھوپ کو مات دے کر روزہ رکھا۔تفصیلات کے مطابق میدک مستقر کے عرب گلی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن محمد وسیم کے معصوم چار سالہ فرزند محمد سفیان نے اج شدید درجہ حرارت کے باوجود روزہ رکھ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔جن کی روزے رکھائی بوڈکی مسجد میں انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی۔سماجی کارکن محمد وسیم جو کہ حالت روزے میں اپنی ٹیم کے ساتھ نواں پیٹ کے قبرستان میں جھاڑیوں کی صفائی کے کام میں مصروف ہونے کے سبب اسی قبرستان میں واقع مسجد میں روزہ رکھای کا پروگرام کو ترتیب دیا گیا جس میں ان کے رفقاء نے شرکت کی۔

 

مسجد کے امام نے گل پوشی کرتے ہوئے معصوم محمد سفیان کو کھجور کھلا کر روزہ کھلوایا ۔اس موقع پر والد محمد وسیم اور ان کے رشتہ دار عزیز و اقارب دوستوں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button