نیشنل

فوج کے حملہ کے بعد ہندوستان میں کئی پروازیں منسوخ

نئی دہلی: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان اور پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے۔ اس آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پی او کے میں واقع دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے۔ اس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر سری نگر ہوائی اڈے کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

 

ساتھ ہی ایئر انڈیا نے جموں و کشمیر، راجستھان، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے لیے دوپہر 12 بجے تک کئی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق سری نگر ہوائی اڈے کو پاکستان اور پی او کے میں دہشت گردوں کے کیمپوں پر ہندوستانی فوج کے فضائی حملے کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افواج نے مل کر آپریشن سندور کیا۔

 

ایئر انڈیا نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا، ‘موجودہ صورتحال کے پیش نظر، ایئر انڈیا نے جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ کے لیے اپنی تمام پروازیں 7 مئی کی دوپہر 12 بجے تک اگلے احکامات تک منسوخ کر دی ہیں۔ ایئر لائن کمپنی نے کہا کہ امرتسر جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کو دہلی بھیجا جا رہا ہے۔ ہم اس غیر متوقع خلل کی وجہ سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

 

 

دریں اثنا، انڈیگو نے اپنے مسافروں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے پرواز سے متعلق معلومات حاصل کریں۔ انڈیگونے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا، ‘علاقے میں فضائی حدود کے بدلتے ہوئے حالات کی وجہ سے سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چنڈی گڑھ اور دھرم شالہ جانے والی ہماری پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ فضائی حدود کی جاری پابندیوں سے بیکانیر جانے والی پروازیں بھی متاثر ہیں۔ساتھ ہی فضائی حملے کے بعد پورے پاکستان میں تناؤ کا ماحول ہے۔

 

اب اطلاعات آرہی ہیں کہ اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹ جانے والی تمام پروازیں اگلے احکامات تک منسوخ کردی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ حالیہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button