جنرل نیوز

ریاض میں NEET 2025 کامیاب سیمینار۔ موٹیویشنل اسپیکر عبدالرب عارف کا خطاب

حیدرآباد ۔ کے این واصف

گلوبل تلنگانہ فورم اور DAAME کے زیر اہتمام ہندوستان کے معروف میڈیکل کاؤنسلنگ ماہر و موٹیویشنل اسپیکر عبدالرب عارف NEET 2025 پر خطاب۔ فورم اور DAAME کے جاری کردہ مشترکہ پریس نوٹ کے مطابق 11 اپریل 2025 کو ریاض کے سَکسیس انٹرنیشنل اسکول میں اس سال منعقد ہونے والے NEET 2025 میڈیکل کے خواہشمند طلباء کی رہنمائی کے لئے DAAME اور گلوبل تلنگانہ فورم (GTF) کے زیر اہتمام اس لکچر کا اہتمام کیا گیا۔

 

سیمینار کے دوران مسٹر عبدالرّب عارف نے NEET کاؤنسلنگ کے عمل، مرحلہ وار تیاری کی حکمت عملی اور اعلیٰ میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے طریقوں پر قیمتی مشورے دیے۔ سیشن میں ایک سوال و جواب کا سیشن بھی شامل تھا، جس میں حاضرین کے مختلف سوالات کے جوابات دیے گئے۔ اس کے علاوہ تقریب کے دوران 21 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے سیرة آن لائن کوئز مقابلے کے ٹاپ 20 فاتحین کو اعزازات سے نوازا گیا۔

 

فاتحین کو میڈلز، تحائف اور اسناد دی گئیں، تاکہ ان کی علم سے محبت اور اعلیٰ کارکردگی کا اعتراف کیا جا سکے۔ ہمارے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء مین صفیہ سہاء، عبد القادر، ثاقب فیضان محمد حمزہ عبد القدیر ادینہ عاکف ، شیخ تنظیمہ عریج ، ابراہیم عاطف، سیدہ امیمہ نورین، محمد عمر حمزہ ، مریم حنیف ، سیدہ سکینہ، خدیجہ انور، طوبیٰ انور سارہ فاطمہ محمد، شیزہ ماحرین، ام الخیر سلمیٰ، خدیجہ عاطف، ہاشم بن قدیر بنقیب،محمد مرتضیٰ زارہ فاطمہ شامل ہیں۔

 

یہ کامیابی ہماری ٹیم کی محنت اور تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوتی، جن میں شامل ہیں: محمد جبار (بانی و صدر، GTF) ڈاکٹر عبیداللہ جنید (صدر، DAAME) محمد لئیق نائب صدر،جدہ انک) شیخ امتیاز (جنرل سیکریٹری،ڈاکٹر ایم عبدالمتین (نائب صدر، تعلیمی شعبہ، ویرا سوامی، حسین شبیر، سید عمران (جوائنٹ سیکریٹریز، نسیم کوثر، محمد فیض، محترمہ لائق النساء (منتظمین) شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button