انٹر نیشنل

اڑتے طیارہ میں برہنہ خاتون کا چیختے‌چلاتے ہنگامہ۔ امریکہ میں عجیب و غریب واقعہ

نئی دہلی ۔ امریکہ کے شہر ہیوسٹن سے فینکس جانے والی ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز میں ایک خاتون کی عجیب و غریب حرکت نے تمام مسافرین کو پریشان کن صورتحال سے دوچار کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ہیوسٹن کے ولیم پی ہیوبی ایئرپورٹ سے اڑان بھر رہا تھا۔ خاتون نے اچانک اونچی آواز میں چلانا شروع کر دیا اور اپنے کپڑے اُتار کر طیارے کے اندر اِدھر اُدھر دوڑنے لگی۔

 

اس نے کاک پٹ کے دروازے تک پہنچ کر اُسے دھکیلتے ہوئے مطالبہ کیا کہ طیارے کو روک کر اسے اُتار دیا جائے۔ ایک مسافر کے مطابق وہ تقریباً 25 منٹ تک ایسی ہی بدتمیزی کرتی رہی۔ اس کے بعد پائلٹس نے طیارہ واپس ہیوسٹن کی طرف موڑ دیا۔ خاتون کو ایک کمبل میں لپیٹ کر طیارے سے اُتار کر پولیس کے حوالے کیا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق خاتون نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی تھی تاہم بعد میں اُسے دماغی علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس وقت تک اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے سبب وہ شدید پریشانی کا شکار ہو گئے تھے۔ ایک مسافر نے بتایا اس کی حرکات کی وجہ سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی اور ہم خوفزدہ ہو گئے تھے۔ اس واقعہ کے باعث طیارہ اپنے مقررہ وقت سے 90 منٹ کی تاخیر سے اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔

 

ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکالیف پر انہیں افسوس ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button