نیشنل
کار پر گرل فرینڈ نے کئے 3,400 کس kiss ، بوائے فرینڈ کو بھرنا پڑا جرمانہ

نئی دہلی: سوشل میڈیا پر لائکس حاصل کرنے کے لیے کچھ لوگ طرح طرح کے اسٹنٹس کرتے رہتے ہیں اور ریلز بناتے رہتے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایک عاشق جوڑے نے بھی کچھ نیا کرنے کا سوچا لیکن انھیں یہ تجربہ مہنگا پڑا۔
ہوا یوں کہ گوالیار کے رہنے والے آدتیہ کی کار کو اس کی محبوبہ نے بوسے کے نشانات سے سجا دیا اس نے کار پر لپ اسٹک کے 3,400 بوسوں کے نشان بنا دیے۔ اس کے بعد آدتیہ اسی کار میں، جس پر جگہ جگہ لپ اسٹک کے نشان تھے شہر کی سڑکوں پر گھومتا رہا۔
جب کار کی یہ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے گاڑی میں قوانین کے خلاف تبدیلیاں کرنے پر آدتیہ کو 5,500 روپے جرمانہ کیا۔
اتنا ہی نہیں پولیس نے آدتیہ سے کار پر بنے تمام لپ اسٹک کے نشانات خود صاف بھی کروائے۔



