ویلنس ہاسپٹل کی جانب سے صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کی تقسیم نظام آباد پریس کلب صدر پنچاریڈی سریکانت، جنرل سکریٹری سبھاش واگھمارے کی صحافیوں سے شرکت کی اپیل

ویلنس ہاسپٹل کی جانب سے صحافیوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کی تقسیم
نظام آباد پریس کلب صدر پنچاریڈی سریکانت، جنرل سکریٹری سبھاش واگھمارے کی صحافیوں سے شرکت کی اپیل
نظام آباد:20/اپریل (اردو لیکس)پنچا ریڈی سری کانت صدر، سبھاش واگھمارے جنرل سکریٹری نظام آبادپریس کلب نے بتایاکہ ویلنس ہسپتال خلیل واڑی نظام آباد کی جانب سے نظام آباد پریس کلب سے وابستہ تمام صحافیوں اور اہل خانہ کو ہیلتھ کارنیو امبیڈکر بھون میں منعقدہ پروگرام میں دئیے جائیں گے۔اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ پریس اکیڈمی چیرمین مسٹر کے سرینواس ریڈی،IIHF چیئرپرسن ڈاکٹر کویتا ریڈی، ڈسٹرکٹ کلکٹر ایلا ترپاٹھی شرکت کریں گے۔
جاریہ ماہ 22/اپریل بروزچہارشنبہ صبح 11 بجے نیو امبیڈکر بھون خلیل واڑی، نظام آباد میں ہیلتھ کارڈ کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔پنچا ریڈی سری کانت صدر، سبھاش واگھمارے جنرل سکریٹری نظام آبادپریس کلب نے تمام پیپرز، پرنٹ اور
الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس، اسٹاف رپورٹرز، ایڈیٹرز، فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹ ان کے فیملی ممبرس، ڈیسک جرنلسٹ اور ان کے فیملی ممبرس اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے ہیلتھ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔



