جنرل نیوز

تلنگانہ کے نظام آباد میں 44.78 میپنگ مکمل۔10 دن میں 70 فیصد میپنگ مکمل کی جائے گی: اڈیشنل کلکٹر دلیپ کمار

شہری علاقوں میں ایس آئی آر میپنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔ریاستی سی ای او سدرشن ریڈی 

 

نظام آباد میں 44.78 میپنگ مکمل۔10 دن میں 70 فیصد میپنگ مکمل کی جائے گی: اڈیشنل کلکٹر دلیپ کمار

 

نظام آباد: 20/ اپریل(اردو لیکس)  تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے کہا کہ شہری علاقوں میں ایس آئی آر(فہرست رائے دہندگان خصوصی نظر ثانی) میپنگ کے عمل کو تیز کیا جائے۔ آج چیف الیکٹورل آفیسر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حیدرآباد کے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں اور تمام اضلاع کے کلکٹرس اور ایڈیشنل کلکٹرس کے ساتھ

 

ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع ترمیم کے نقشہ سازی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں 95 فیصد سے زیادہ ایس آئی آر میپنگ ہو چکی ہے اور تلنگانہ میں بھی اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ای آر اوز اور اے ای آر اوز کو میپنگ کے عمل کے سلسلے میں متعلقہ بوتھ لیول آفیسرز اور سپروائزروں کی رہنمائی کی جانے چاہئے

 

۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ سطح پر متعلقہ سیاسی جماعتوں کے ایجنٹس کی تقرری کے سلسلے میں پہلے ہی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگیں ہو چکی ہیں اور ان سے تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر سرکاری ملازم اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے بی ایل اوز سے میپنگ خود کروانے میں دلچسپی ظاہر کرے تو باقی کا نقشہ بنانا آسان ہو جائے گا

 

۔اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ نظام آباد ضلع میں ایس آئی آر میپنگ کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بناء پر نظام آباد میونسپل کارپوریشن میں تھوڑی بہت تاخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں 44.78 فیصد میپنگ ہو چکی ہے اور اس عمل پر خصوصی توجہ دی جائے گی

 

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ اور 10 دن کے اندر 70 فیصدمیپنگ مکمل کر لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی آر میپنگ کے بارے میں لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر پروگرام شروع کیے جائیں گے۔اس ویڈیو کانفرنس میں آر ڈی او راجندر کمار، الیکشن ڈپارٹمنٹ کا عملہ ساتوک وجیندر اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button