پارٹی دفتر میں پھندے سے لٹکے ملے سابق ڈپٹی اسپیکر اسمبلی آشیش بنرجی، خودکشی نوٹ میں لکھا ’’سیاست میں آنا میری سب سے بڑی غلطی تھی‘‘
مغربی بنگال اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور بیربھوم کے رام پورہاٹ سے ترنمول کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آشیش بنرجی اتوار کو پارٹی دفتر میں پھانسی کے پھندے سے لٹکے ہوئے پائے گئے۔
پولیس نے رام پورہاٹ کے وارڈ پانچ میں ہتّلا پاڑہ واقع پارٹی دفتر سے ان کی لاش برآمد کی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے
دفتر میں ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے۔ آشیش نے نوٹ میں لکھا کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی بدعنوانی نہیں کی اور نہ ہی کوئی غلط کام کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاراپیٹھ رام پورہاٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ٹی آر ڈی اے)، جس کے وہ چیئرپرسن رہے
، میں ہونے والی بے قاعدگیوں کے معاملے میں ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے۔ آشیش نے واضح کیا کہ ان بے قاعدگیوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیاست میں قدم رکھنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
۔پولیس ان کی موت سے جڑے حالات اور نوٹ میں لکھی باتوں کی جانچ کر رہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ آیا بنرجی نے خودکشی کی تھی اور اگر ایسا ہے تو انہیں ایسا قدم اٹھانے کے لیے کس بات نے مجبور کیا۔




