جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں دلخراش سڑک حادثہ۔ ہونے والی دلہن اور والد جاں بحق

حیدرآباد: شہر کے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات سڑک حادثہ رونما ہوا۔ ایک ٹپر نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی اس حادثے میں باپ اور بیٹی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 

مہلوکین کی شناخت عطاپور کے سلیمان نگر کے رہنے والے اسماعیل خان (45) اور بشریٰ بیگم (24) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حال ہی میں بشریٰ بیگم کی شادی طے ہوئی تھی دو اکتوبر کو شادی مقرر تھی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق شادی سے متعلق

 

سامان کی خریداری کے لیے باپ اور بیٹی باہر گئے تھے اور واپس لوٹ رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ان کے گھر والوں پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button