جرائم و حادثات
گنیش جلوس میں شوہر کا دوسری لڑکی کے ساتھ ڈانس بیوی نے خودکشی کرلی

حیدرآباد: گنیش جلوس میں شوہر کے دوسری لڑکی کے ساتھ رقص کرنے پر دل برداشتہ ہو کر بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے ضلع منچیریال کے کاسی پیٹ میں پیش آیا۔
پولیس کےمطابق کاسی پیٹ منڈل کے سونا پور گاؤں کے رہنے والے جنگو اور 23 سالہ سندھیا شوہر بیوی بتائے گئے ہیں۔ ان کی شادی کو چند سال ہو چکے تھے اور وہ خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے۔
جمعرات کے روز گاؤں میں گنیش کے جلوس کے دوران جنگو نے شدید نشے کی حالت میں گاؤں کی ایک اور لڑکی کے ساتھ رقص کیا۔ اسے دیکھ کر اس کی بیوی شدید برہم ہوگئی۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا
جس کے بعد خاتون نے جراثیم کش دوا پی لی اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔



