جنرل نیوز

ایس آئی آر عمل کے خلاف انڈیا اتحاد کا نارائن پیٹ میں احتجاج، ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ کے نعرے

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو عہدے سے برطرف کیا جائے

ایس آئی آر عمل کے خلاف انڈیا اتحاد کا نارائن پیٹ میں احتجاج، ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ کے نعرے

 

نارائن پیٹ: 6 اکتوبر (اردو لیکس) ایس آئی آر (SIR) عمل کے خلاف اور ووٹ کے حق کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کی جماعتوں کی جانب سے منگل کے روز نارائن پیٹ ضلع مرکز کے نرسریڈی چوراہے پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاج کے بعد ’’ووٹ بچاؤ، دیش بچاؤ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے نرسریڈی چوراہے سے قدیم بس اسٹینڈ ہوتے ہوئے کلکٹریٹ تک ریالی نکالی گئی

 

۔ اس موقع پر کانگریس ضلع صدر کے۔ پرشانت کمار ریڈی، سی پی آئی قائد نرسِمہا، سی پی آئی (ایم) قائد وینکٹ رام ریڈی، سی پی آئی (ایم ایل) ماس لائن کے قائدین ہنمش چاری، بی۔ رامو اور کاشی ناتھ نے کہا کہ ایس آئی آر عمل میں کسی بھی اہل ووٹر کے حق کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے اور الیکشن کمیشن کو مکمل شفافیت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

 

قائدین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر بی جے پی کے حق میں کام کرنے کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں سے ووٹ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو پرانے ریکارڈ اور آباؤ اجداد کی تفصیلات کے نام پر پریشان کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نوٹس حاصل کرنے والے ہر ووٹر کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، ووٹر فہرست سے نام حذف کرنے سے قبل وجوہات واضح کی جائیں اور فارم-6 و فارم-7 کے عمل میں مکمل شفافیت اختیار کی جائے۔ اس کے علاوہ گرام سبھا اور وارڈ سبھا کے ذریعہ ووٹر ناموں کی حذفگی کی وجوہات عوام کے سامنے پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

بعد ازاں انڈیا اتحاد کے نمائندوں نے کلکٹریٹ پہنچ کر اے او انیل کمار کو یادداشت پیش کی، جس میں اہل ووٹروں کے حقوق کے تحفظ، ووٹر فہرستوں کی نظرثانی میں شفافیت اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج میں انڈیا اتحاد کے قائدین، کارکنان اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button