حیدرآباد میں انٹرنیشنل انڈسٹریل اینڈ کوائنس ایگزیبیشن 2026کا 17اکتوبر سے آغاز
.
حیدرآباد 8/اکتوبر (پریس نوٹ)
جناب سراج الدین قادری ڈائریکٹر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ سوسائٹی کے زیر اہتمام اپنی نوعیت کی منفرد انٹرنیشنل انڈسٹریل اینڈ کوائنس ایگزیبیشن 2026 کا 17 اکتوبر تا 20 اکتوبر قلب شہر میں واقع پبلک گارڈن نامپلی حیدرآباد میں عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے عوام الناس کے مشاہدے کے لئے اس کے اوقات صبح 9بجے تا 10 بجے شب مقرر کئے گئے ہیں
جناب سراج الدین قادری نے بتایا کہ انڈسٹریل اینڈ کوائنس ایگزیبیشن کی تیاری بڑے پیمانے پر کی جارہی ہیں جہاں پر ملک بھر سے مختلف ٹریڈرز اور اولڈ کوائنس سے منسلک معروف بزنس مین اپنے اسٹالز لگائے گئے
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی کے ممبر شپ کارڈ ہولڈرز کے لئے اسٹال فری آف کاسٹ رہے گئے جبکہ نان ممبرز کے لئے ایک اسٹال کے لئے رعایتی قیمت تین ہزار روپے ادا کرتے ہوئے 10*10 کا اسٹال بک کرواسکتے ہیں اسٹال بکنگ کرنے کی آخری تاریخ 11اکٹوبر 5 بجے شام مقرر کی گئی ہے لمیٹڈ اسٹال باقی رہ گئے ہیں اسٹال بکنگ کے لئے
فون نمبر 8500212306
پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے



