جنرل نیوز

کریم نگر، پداپلی اور سرسلہ اضلاع کی مجلس صدارت سید غلام احمد کے سپرد – محمد عاطف کو کریم نگر ٹاؤن صدر کی ذمہ داری

 

کریم نگر، 8 اکتوبر (اردو لیکس): صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسدالدین اویسی نے پارٹی تنظیمی امور کے تحت سید غلام احمد ولد سید نذیر حسین کو کریم نگر، پداپلی اور سِرِسلہ اضلاع کا ضلع صدر مقرر کیا ہے۔

 

بیرسٹر اسدالدین اویسی کی جانب سے جاری کردہ اختیاری مکتوب کے مطابق محمد عاطف عرف اتینہ کو کریم نگر ٹاؤن صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاہم ان کا دائرۂ کار صرف کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے حدود تک محدود رہے گا۔

 

مکتوب میں واضح کیا گیا ہے کہ سید غلام احمد اور محمد عاطف عرف اتینہ اپنے اپنے مقررہ علاقوں میں ہی مجلس کی پارٹی سرگرمیاں انجام دیں گے۔ اس سلسلہ میں دونوں قائدین کو ان کی متعلقہ تنظیمی ذمہ داریوں کے مطابق پارٹی امور انجام دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button