تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا

تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 37 ڈگری تک پہنچ گیا
حیدرآباد: تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور حبس کے باعث عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھنے سے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق عادل آباد میں سب سے زیادہ 37 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھدرادری کوتہ گوڑم اور محبوب نگر میں 36.2 ڈگری اور حیدرآباد میں 35 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔
دوسری جانب تلنگانہ سے جنوب مغربی مانسون کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق آج شمالی اور وسطی تلنگانہ سے مانسون کی واپسی ہورہی ہے،
جبکہ کل تک مانسون مکمل طور پر ریاست سے رخصت ہوجائے گا۔ مانسون کی واپسی کے ساتھ ریاست میں بارشوں کا سلسلہ کم ہونے اور دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔




