جنرل نیوز

کاماریڈی میں راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا دھرنا، سی ای سی گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ

کاماریڈی میں راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کا دھرنا، سی ای سی گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ

 

کاماریڈی، 8 اکتوبر (سید کوثر علی کی رپورٹ)

 

راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور انڈیا اتحاد کے دیگر قائدین کی گرفتاری کے خلاف کاماریڈی میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین نے چیف الیکشن کمشنر (CEC) گیانیش کمار سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔اے آئی سی سی اور ٹی پی سی سی کی ہدایت اور ریاستی حکومت کے مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر ٹاؤن کانگریس صدر آئیرینی سندیپ کمار کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا۔

 

ملک گیر سطح پر کانگریس کی جانب سے منائے جانے والے ’بلیک ڈے‘ احتجاج کے تحت کاماریڈی میں بھی بڑی تعداد میں قائدین اور کارکنوں نے شرکت کی۔دھرنے سے قبل کانگریس قائدین نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پر پھول نچھاور کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ قائدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئین کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے اور عوام کے حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔

 

کانگریس قائدین نے الیکشن کمیشن کے طرزِ عمل پر اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کمیشن عوام کے حقِ رائے دہی کے تحفظ میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے فوری استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے دہلی میں پرامن احتجاج کرنے والے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور انڈیا اتحاد کے دیگر قائدین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقے سے احتجاج کرنے کے حق کو دبانا مناسب نہیں ہے۔

 

اس موقع پر ضلع کانگریس کے سابق صدر کائلاس سرینواس راؤ، ٹاؤن کانگریس صدر آئیرینی سندیپ کمار، راجا گوڑ، گونے سرینواس، گڈوگولا سرینواس، ایپّا سرینواس، عظمت، پٹنالا سرینواس، بھومنی بالراج، کونسلرس سیدانوراحمد، کالم ستیہ، امجد، صدیق، یونس، گنیش، لڈو، جاوید، چٹی بابو، گیارا سائیلو، کائلاس لکشمن، گنگادھر، چاٹلا راجیشور، علی بن عبداللہ، اسرار، سراج الدین، سیدمجاہدعلی، سمیر، کرن، بھارت ٹنکو، ڈیوڈ، پربھاکر، آنند راؤ، پروین، ہنومانل روی، چاٹلا وینو، نرسا گوڑ، شینو، وڈلا سریش، لکّاپتنی گنگادھر سمیت دیگر کانگریس قائدین اور کارکنان موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button