جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ۔ اسکولی بچے آٹو سے اچھل کر گر پڑے

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم میں ایک تیز رفتار لاری نے اسکول کے بچوں سے بھرے آٹو کو ٹکر دے‌دی۔ اس حادثے میں سات بچے شدید زخمی ہو گئے انہیں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق یہ حادثہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب ریلوے اسٹیشن سے سری پورم کی‌ سمت جانے والا آٹو لاری سے ٹکرا گیا۔ یہ حادثہ سنگم شرت تھیٹر بریج کے پاس پیش آیا۔

 

حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بچے آٹو سے اچھل کر گر پڑے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا ہے لاری ڈرائیور فراری میں پتہ گئے۔

 

زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button