جرائم و حادثات

ضلع رنگا ریڈی میں دلخراش سڑک حادثہ کئی ہلاک بیشتر زخمی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع رنگا ریڈی میں پیش آئے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ حادثہ آج حیدرآباد۔ بیجاپور ہائی وے پر چیوڑلہ منڈل کے الور کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک کنارے سبزیاں فروخت کرنے والے چھوٹے تاجرین کو ایک بے قابو لاری نے روند ڈالا۔ لاری بعد میں ایک درخت سے ٹکرا کر رک گئی۔

 

حادثے میں جہاں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات حاصل ہوئی ہیں وہیں تقریباً 50 افراد، جو وہاں سبزی فروخت کر رہے تھے، ان میں سے پیشتر زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ لاری ڈرائیور حادثے کے بعد کیبن میں پھنس گیا، جسے نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی فوری طور پر قریبی ہاسپٹل پہنچایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاری حیدرآباد سے وقار آباد کی جانب جا رہی تھی جب یہ بے قابو ہو گئی۔

 

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حادثے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں، جن میں سڑک کنارے خون میں لت پت نعشیں اور زخمیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button