تلنگانہ
تلنگانہ میں ڈی ایس سی امتحانات کے شیڈول کو قطعیت

حیدرآباد، جون 29 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں 11 ہزار سے زائد اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے ڈی ایس سی امتحانات کی تاریخ کو قطعیت دے دی گئی ہے ۔ امتحانات کے شیڈول کو اسکول ایجوکیشن کمشنر دیو سینا نے جمعہ کو جاری کیا۔ ڈی ایس سی امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئے جائیں گے ۔ امتحانات کا عمل جولائی 18 کو شروع ہوکر کل 13 دنوں تک جاری رہے گا۔ یہ عمل اگست 5 کو ہندی لینگویج پنڈت کے امتحان کے ساتھ ختم ہوگا۔
—