جنرل نیوز

کنٹراکٹر محمداقبال کے فرزندان کی ظہیرآباد میں تقریب ولیمہ

ظہیرآباد: مرزا پور بی سے تعلق رکھنے والے ممتاز کنٹریکٹر محمد اقبال صاحب کے دو فرزندان کی شادی کی پُروقار تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں انجام پائی۔ بی آر ایس مرزا پور بی کے صدر محمد عمران کا نکاح محمد عنایت پٹیل صاحب ساکن ملچل ما کی دختر سے انجام پایا جبکہ ان کے بھائی محمد عفنان یاسر کیف عرف غوث کا نکاح سید سلیم صاحب کی دختر سے بخیر و خوبی مکمل ہوا۔

 

ان دونوں شادیوں کی مناسبت سے ایک شاندار ولیمۂ استقبالیہ 25 مئی بروز ہفتہ کو ظہیرآباد کے فرنڈس گارڈن میں منعقد کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی و تجارتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

 

اس پُروقار تقریب میں تلنگانہ کے سابقہ انڈسٹریل چیرمین محمد تنویر، سابقہ چیرمین وائی نوراتم، ظہیرآباد مجلس کے صدر محمد اطہر احمد، بی آر ایس پارٹی نیالکل منڈل کے صدر رویندر، زیڈ چینل چیرمین مولانا ریاض احمد حیدراباد، سنیر صحافی سید تحسین الدین، بی آر ایس و کانگریس کے متعدد سرکردہ قائدین، اور علاقے کی معزز و معروف شخصیات کے علاوہ دیگر احباب، رشتہ دار اور اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

شرکاء نے دونوں نوشا اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کی ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ولیمہ کی تقریب خوشگوار ماحول میں انجام پائی جہاں مہمانوں کا پرتپاک استقبال محمد غوث الدین اور محمد احمد علی نے نہایت خوش اخلاقی سے کیا۔

 

دعاؤں، نیک خواہشات اور خوشیوں کے اس اجتماع نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button