جرائم و حادثات
تمل ناڈو میں ایکسپریس ٹرین، مال گاڑی سے ٹکرا گئی _ 19 مسافر زخمی

تمل ناڈو کے چنئی سے تقریباً 46 کلومیٹر دور کاوارائی پیٹائی کے قریب ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین ، اسٹیشنری مال گاڑی سے ٹکرا گئی، یہ حادثہ جمعہ کی رات پیش آیا۔
ٹرین نمبر 12578 میسور – دربھنگا ایکسپریس، کاوارائی پیٹائی میں مال گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 19 مسافر زخمی ہو گئے۔ چنئی-گڈور سیکشن میں اس حادثے کے باعث کم از کم 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ راحت کاری کے کام جاری ہیں