جرائم و حادثات
ہاسٹل کے واش روم میں لڑکی نے دیا بچہ کو جنم اور کھڑکی سے پھینک دیا۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ہاسٹل کے واش روم میں ایک نوجوان لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔
بعد ازاں نومولود کو وہاں موجود وینٹی لیٹر سے پھینک دینے کے باعث اس کی موت ہوگئی۔اس وقت لڑکی نیلوفر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ بچے کی نعش کو پولیس نے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔ہاسٹل انتظامیہ کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ لڑکی حاملہ تھی۔
خاندانی افراد نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی اپنے بہنوئی کی وجہ سے حاملہ ہوئی ہے اور اس نے بچہ کو جنم دینے کے بعد پھینک دیا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔



