جرائم و حادثات

ممبئی لوکل ٹرین میں نوجوان کا قتل۔ڈور بند کرنے کی معمولی بات پر ہوا تھا جھگڑا

ممبئی: ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ بارش کے دوران ٹرین کی بوگی کا دروازہ بند کرنے کی بات پر شروع ہونے والا جھگڑا ایک نوجوان کی جان پر بن آیا۔

 

یہ واقعہ چہارشنبہ کی رات اندھیری اور بوریولی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ویرار علاقے کا مایانک لوہر اندھیری میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیلز مین کے طور پر کام کرتا تھا۔ کام ختم کرنے کے بعد وہ گھر واپس جا رہا تھا اور لوکل ٹرین کے فرسٹ کلاس ڈبے میں بیٹھا ہوا تھا۔

 

اسی دوران شدید بارش شروع ہو گئی جس پر اس نے ساتھ بیٹھے ایک نوجوان سے کہا کہ ڈبے کا دروازہ بند کر دیا جائےلیکن اس نے انکار کر دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ اسی دوران ملزم نے اپنے پاس چھپائی ہوئی تیز دھار چاقو نکال کر مایانک کے پیٹ میں وار کر دیا۔

 

اس حملے میں مایانک موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کے وقت ٹرین میں کئی لوگ موجود تھے لیکن کسی نے مداخلت نہیں کی۔ ملزم اگلے اسٹیشن پر ٹرین رکنے سے پہلے ہی کود کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں اسٹیشن پر پولیس کو اطلاع دی گئی

 

اور مایانک کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ملزم فرار ہے اور پولیس خصوصی ٹیموں کے ذریعے اس کی تلاش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button