نیشنل

مزارہو یا قبر؟ غیر قانونی ہے تو انھیں توڑ دیا جائے گا: امیت شاہ

احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ گجرات میں اوکھا کے قریب بیٹ دوارکھا سے فرضی مزاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بیٹ دوارکا بھگوان کرشن کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی مخالفت کے باوجود بی جے پی حکومت صفائی جاری رکھے گی۔
گجرات کے کھمبھاٹ اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ہمارے بھوپیندر بھائی (وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل) اور ہرش بھائی (وزیر داخلہ ہرش سنگھوی) نے بیٹ دوارکا میں فرضی مقبروں کو منہدم کر دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مزارہو یا قبرغیرقانونی ہے تو انھیں توڑ دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button