جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ _ قاتلوں نے خون سے بھرے چاقووں کے ساتھ جشن منایا : انسٹاگرام پر ویڈیو بھی پوسٹ کی

حیدرآباد _ حیدرآباد میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں قاتلوں نے ایک نوجوان کے قتل کے بعد خون سے بھرے چاقو کے ساتھ جشن منایا اور جشن کا ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کیا۔

یہ واردات اتوار کی رات حیدرآباد کے مضافاتی علاقے باچوپلی میں پیش آئی۔ ملزمین نے قتل کے بعد منائے گئے جشن کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر پوسٹ کی۔ یہ واردات جیڈی مثلہ کے باچوپلی کے پرگتی نگر ٹینک کے قریب پیش آیا۔ دو حملہ آوروں نے مقتول تیجا عرف سدهو کا چاقووں سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ حملہ آوروں اور سدھوکی پرانی مخاصمت تھی۔ باچوپلی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button