جرائم و حادثات

حیدرآباد میں معصوم بچی نے پھانسی لے لی

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے سکندرآباد علاقہ میں ایک کم عمرطالبہ نے پھانسی لے لی۔ مارکٹ پولیس کے بموجب سمیکشا نامی 9 سالہ لڑکی مقامی اسکول میں پانچویں جماعت میں زیرتعلیم تھی۔ وہ پچھلے دو ہفتوں سے اسکول نہیں جارہی تھی۔ کل لڑکی کی ماں جو بیوہ بتائی گئی ہے، گھریلو کام کاج کیلئے روانہ ہوئی اورشام کو واپس لوٹی تب تک لڑکی نے اپنے مکان میں خودکشی کرلی تھی۔ خودکشی کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button