انٹرٹینمنٹ

برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کی سالگرہ کی مبارکباد _ ویڈیو دیکھیں

شارجہ _ 3 نومبر ( اردو لیکس)  دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی  ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ایک خاص تھیم دکھاتی کے ذریعہ شاہ رخ خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی گئی ۔  بالی ووڈ کے اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے چہارشنبہ کو اپنی 57ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر برج خلیفہ بالی ووڈ اسٹار  کو سالگرہ کی مبارکباد سے جگمگا اٹھا۔ ‘ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ خان، ہیپی برتھ ڈے پٹن، وی لو یو’ ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ خصوصی مبارکباد دی گئی۔اس کے علاوہ، 1995 میں، انہوں نے شاہ رخ کی فلم ‘دل والے دُلہنیا لے جائیں گے’ کا گانا ‘تجھے دیکھا تو یہ جانا صنم’ چلایا۔ اس سے متعلق ویڈیو برج خلیفہ کے آفیشل انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی۔ فی الحال یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button